کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پانچواں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔پوپو کلب اسلام آباد۔اسماعیل ممیوریل کراچی۔ ڈی ایف اے سبی اورمسلم کلب چمن نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام پانچواں آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں مختلف گراؤنڈز پر چار میچ کھیلے گئےایوب اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر پہلا شاندارمیچ پوپو کلب اسلام آباداور پاک افغان کلب چمن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ پوپو کلب اسلام آباد نےصفر کے مقابلے میں 4گول سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا قیوم پاپا اسٹیڈیممیں اسماعیل میموریل کراچی اور ڈی ایف اے قلات کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا۔یہمیچ اسماعیل ممیوریل کراچی نے ایک کے مقا بلے میں 3گول سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔صادق شہید فٹبال گراؤنڈ مالی باغ میں بلوچ کلب کوئٹہ اور ڈی ایف اے سبی کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیایہ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو پینلٹی ککس دی گئیں رننگ پینلٹی ککس پر ڈی ایف اے سبی نے 5کے مقا بلےمیں6 گول سے جیت کرکوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایوب اسٹیڈیم پاکستان پولیس اور افغان کلب چمن کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جارہا ہے گذشتہ روز ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں ناخوشگوار واقعہ کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔