کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایکسائز اینڈ اینٹی نار کوٹکس سیل نے سریاب روڈ پر دوران چیکنگ ایک گاڑی سے پانچ کلو آئس برآمد ہونے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاایکسائز ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ظفر بخاری کی ہدایت پر ایکسائز نارکوٹکس انچارج انسپکٹر منور احمد نے دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ روز سریاب روڈ پر دوران چیکنگ ایک گاڑی سے پانچ کلو آئس شیشہ برآمد ہونے پر ڈرائیورکو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی ۔