کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے تین تھانیدار تبدیل ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے تعیناتی کے منتظر عبدالولی اچکزئی کو ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن ٗ ثنا اللہ شیرانی کو ایس ایچ او پنچپائی ان کے پیش رو صفیان احمد کو ایس ایچ او سٹی تعینات کر دیا جبکہ ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن بابر بلوچ اور ایس ایچ او سٹی آفتاب ڈومکی کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔