• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پولیس کا سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور عادی افراد کے خلاف آپریشن

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس کا سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور عادی افراد کے خلاف خلاف آپریشن کرکے سو سے زائد عادی افراد کو حراست میں لیکر بحالی سینٹر منتقل کردیا جبکہ ٹھکانے مسمار اور نذر آتش کردیئے گئے پولیس کے مطابق ایس پی سٹی پولیس ڈویژن نعمان ظفر کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی محمد سلیم شاہوانی ، ایس ایچ او سٹی سول لائن اور پولیس کی بھاری نفری نے سٹی نالے میں غالب روڈ ، ریڈیو پاکستان کے دفتر سے آپریشن کیا اور نشے کے عادی 100 سے زائد افراد کو حراست میں لیکر انہیں بائی پاس پر واقع ریہبلیٹشن سینٹر منتقل کردیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تمام اداروں کو ہدایت کی تھی کہ چھ ماہ میں منشیات کے عادی افراد کا خاتمہ کیا جائے جس پرکوئٹہ پولیس کی جانب سے نشے کے عادی افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف تواتر کے ساتھ کارروائیاں کی جارہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید