• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی آبادی کو باصلاحیت بنانیکا وژن لیکر آئے ہیں ،کوہ سلطان مائننگ کمپنی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوہ سلطان مائننگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ ژی جن نے کہا ہے کہ مقامی آبادی کی افرادی قوت پر سرمایہ کاری کرکے انہیں باصلاحیت اور خود انحصار بنانے کا وژن لیکر آئے ہیں ،مقامی ملازمین کو جدید تکنیکی مہارت کے ساتھ بااختیار بنانا ہمارا عزم ہے ۔یہ بات انہوں نے کوہ سلطان مائننگ کمپنی کے میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا (ایم سی سی) کی تکنیکی اور مالی معاونت سے چاغی میں سیاہ دک مائننگ سائٹ پر کام کرنے والے الیکٹریشنز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے منعقدہ تکنیکی تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تربیت کے دوران مقامی افراد کے لیے ہینڈ آن لرننگ ایک ماہ کا کریش کورس بھی کرایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد نہ صرف سائٹ پر کام کرنے والے افراد کی کارکردگی کو بہتر بنانا بلکہ انہیں مقامی اور قومی سطح پر روزگار کے حصول کے لیے تیار کرنا بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی پاکستانی ملازمین کو ویلڈنگ ، پلمبنگ ، آٹو مکینک ، اے سی ٹیکنیشن سمیت دیگر شعبوں میں بھی تیکنیکی مہارت حاصل کرنے میں تیار کرئے گی ۔اس موقع پر چین کے لیڈ ٹرینر لیو گوانگ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں باصلاحیت ہیں ہم انہیں ہنر سیکھاکر ان کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کے لیے کام کریں گے ۔ چین کے گانسو ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج آف نان فیرس میٹلرجی کے نائب صدر ژانگ یونگ پنگ نے کہا کہ ہم پاکستانی ملازمین کو اپنی تکنیکی مہارتیں منتقل کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید