• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے 20 اضلاع سے حاصل ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے 20اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے.

اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی ، کراچی ،کوئٹہ، ، حیدرآباد، جامشورو، پشین،پشاورو دیگر شہروں میں پولیو وائرس پایا گیا ، قومی ادارہ صحت کی ریجنل انسداد پولیو لیبارٹری نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی اور میانوالی ، حیدرآباد، جامشورو، قمبر، پشین، لکی مروت اور میرپورخاصکے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ۔

 کراچی سینٹرل، کراچی ساوتھ، کراچی ایسٹ اور کراچی کورنگی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، کوئٹہ، نوشکی اور ژوب کے سیوریج میں پولیو وائرس مثبت نکل آیا، پشاور اور ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی رپورٹ مثبت نکلی ہے۔

اہم خبریں سے مزید