• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں طلاق کی شرح میں ناقابل ِیقین حد تک اضافہ

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں طلاق کی شرح میں ناقابل ِیقین حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ پانچ سال میں طلاق کی شرح 35فیصد بڑھی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 4لاکھ 99ہزارریکارڈکی گئی، گزشتہ 5سال میں طلاق کی شرح میں 35 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔معاشرے میں خاندانی نظام بنیادی اکائی ہے ، میاں بیوی بھی تحمل اورمعاملہ فہمی سے رشتوں میں پڑنے والی دراڑوں کو ختم کرسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ خلع وطلاق خاندانی نظام کی کمزوری کو ظاہرکرتا ہے،بڑے ثالثی بنیں تو یہ شرح بہت حد تک کم ہوسکتی ہے۔اسلام آباد میں تنازعات کے حل کی مصالحتی کونسل بھی اپنا کردارادا کررہی ہے ،سپریم کورٹ کی وکیل شیریں کے مطابق کونسل ابتک 40فیصد گھرٹوٹنے سے بچا چکی ۔ معاشرے میں خاندانی نظام بنیادی اکائی ہے ، میاں بیوی بھی تحمل اورمعاملہ فہمی سے رشتوں میں پڑنے والی دراڑوں کو ختم کرسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید