• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ای میڈیکل یونیورسٹی میں رائل کالج آف فزیشنز کی رول آوٹ تقریب

لاہور(خصوصی نمائندہ)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں رائل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا کے زیر اہتمام رول آوٹ کی تقریب ہوئی ، مہمان خصوصی سینئر وائس پریزیڈنٹ سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل تھے۔ اس موقع پر صدر رائل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا پروفیسر اینڈریو ایلڈر نے رائل کالج کی ہیسٹری اور خدمات بارے شرکاء کوتفصیل کے ساتھ آگاہ کیا ۔ رائل کالج آف فزیشنز کے عہدیداران جن میں پروفیسر کیری بیکر، پروفیسر کونر میگر، پروفیسر میکل ہیلسی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ رائل کالج سے فارغ التحصیل امیدواران کو رول آوٹ ڈگری سے نوازا گیا۔ اس تقریب کے موقع پر سکاٹس بینڈ نے دھن بجا کر معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اپنے استاد اختر سہیل چغتائی کو خوش آمدید کہا۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی- وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہورپروفیسر محمود ایاز نے شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔