• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سکولوں میں ملازمین کا بیک گراؤنڈ چیک کیا جائے ،رمیش اروڑہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے فیصل ٹاؤن میں 6سالہ بچی سے زیادتی کیس میں متاثرہ والدین سے ملاقات کے دوران ان کو مکمل تحفظ اور انصاف کی یقین دہانی کرا ئی۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کو تاکید کی کہ اپنے اردگرد تمام سکولوں میں ملازمین کا بیک گراؤنڈ چیک کیا جائے۔