• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کےجان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح،کابینہ کمیٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کابینہ کمیٹیبرائے امن و امان کا کہنا ہے کہ عوام کےجان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہےمحکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹیبرائے امن و امان کا 40 واں اجلاس چیئرمین و وصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں ہوا جس میں صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین اور ملک صہیب احمد بھرتھ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کمیٹی نے پاکستان ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ کابینہ کمیٹی نے امن عامہ کی فضاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور قیام امن کیلئے علماء کرام کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا ہمدانی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصمہ اعجاز چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عمران حسین رانجھا نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید