لاہور ( جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ-مریم نواز شریف ہی پنجاب میں تبدیلی کا اصل استعارہ ہیں- مریم نواز کا صوبہ وہ صوبہ ہے جہاں سیلاب کے دوران انسانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو بھی بچایا جاتا ہے- سموگ سے نمٹنے کے لیے حکومت الرٹ ہے اینٹی سموگ گنز نصب کر دی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے یہاں سندس فاونڈیشن میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب منانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ، ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور، بچوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی-