لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ افواج پاکستان کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ احتجاج کریں وہ سب کا حق ہے لیکن پرامن ہو نا چاہئے۔ہر بار اسلام آباد پر چڑھائی نہ کی جائے۔ خصوصی افراد کے لئے سہولتیں پیدا کرنا حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یہاں گورنر ہاوس لاہور میں انٹرنیشنل بلائنڈ ڈے کے موقع پر ʼʼیوم تحفظ سفید چھڑی ʼʼپاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی، پی ایل ایف کے صدر میاں شاہد عباس سمیت پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔