• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ مریم نوازسرائیکی نوجوان کےبہیمانہ قتل کا سخت نوٹس لیں،موسیٰ سعید

لاہور (نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)کے وائیس چیئرمین موسیٰ سعید نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب کے عوام کے محافظ کی حیثیت سے اوچ شریف کے غریب سرائیکی نوجوان محمد عرفان بلوچ کے کراچی میں سندھ پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کا سخت نوٹس لیں ۔ مقتول نوجوان کے ورثاء کو سندھ حکومت سے پچاس کروڑ روپے خون بہا دلوایا جائے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ماہرین کی ٹیم مقررکی جائے۔
لاہور سے مزید