لاہور(خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے 11 سو وہیل چیئرز پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے فراہم کر دی گئیں۔ اس حوالے سے افرادِ باہم معذوری میں معاون آلات کی فراہمی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن سے آئے خصوصی افراد میں الیکٹرک وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکل اور ٹرائی موٹر سائیکل تقسیم کیے گئے۔