• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا اقبال سے ق لیگ کے وفد کی ملاقات،وزارتِ قانون کا قلمدان سنبھالنے پرمبارکباد دی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما ندیم پہلوان کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے صوبائی وزیر قانون کو پھول پیش کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد نے رانا محمد اقبال خان کو وزارتِ قانون کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔
لاہور سے مزید