• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، ہےنواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری میں مریضوں کا بہترین علاج و معالجہ کامیابی سے جاری ہے۔ امراض قلب کے رجسٹرڈ مریضوں کو بھی نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری سے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودخان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی، سپیشل سیکرٹری آپریشنز نبیلہ عرفان، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید