• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر توجہ دے، حاجی قربان

لوٹن (نمائندہ جنگ) کوآرڈینٹیر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر توجہ دینی چاہیے۔ خیال رہے کہ حریت کانفرنس نے ایک بیان کے ذریعے توجہ دلائی تھی کہ جو بھی بھارتی فورسز کے مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے بے رحمانہ تشدد یا جبر کے دیگر طریقوں سے خاموش کر دیا جاتا ہے۔ حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ عالمی برادری حریت کانفرنس کے بیان کا نوٹس لے ۔
یورپ سے سے مزید