• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی فوج مغربی ہتھیار استعمال نہیں کرسکتی، روس

ماسکو (نیوزڈیسک)پیوٹن کا کہنا ہے کہ امید ہے مغرب نے طویل فاصلے تک حملوں پر انتباہ سن لیا ہے، یوکرین کے فوجی ان ہتھیاروں کو خود استعمال نہیں کر سکتے؛ یہ کام صرف نیٹو ممالک ہی کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر یوکرین کو روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دی گئی تو انہیں امید ہے کہ مغرب نے نیٹو کے ساتھ براہ راست جنگ کے خطرے کے بارے میں ان کے انتباہ کو ’سن لیا‘ ہے۔ پیوٹن نے ستمبر میں ابتدائی دھمکی اس وقت دی تھی جب برطانیہ اور امریکہ نے کیف کو روسی اہداف کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دینے پر غور کیا تھا۔
یورپ سے سے مزید