کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنرعبداللہ شفیق میلبرن میں بخار میں مبتلا ہیں اور انہوں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔عبداللہ شفیق کےبخار کی نوعیت سنجیدہ نہیں اور ایک دن آرام کے بعد وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلے ون ڈے میچ کے لیے پلئینگ الیون پر مشاورت جاری ہے۔نسیم شاہ کو الیون میں جگہ بنانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔صائم ایوب ، عرفان خان ،بابر اعظم ، آغاسلمان،کامران غلام کے ناموں پر غور ہورہا ہے جبکہ محمد رضوان ،عامر جمال،شاہین آفریدی حارث رؤف محمد حسنین اور فیصل اکرم کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔