پشاور (نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید دو کیسز کی تصدیق کرلی گئی جس سے صوبے میں رواں سال پولیو سےمتاثرہ بچوں کی تعداد 9 اور ملک بھر میں45 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ کی یونین کونسل درازندہ اور لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کی یونین کونسل پہاڑ خیل سے سامنے آئے ہیںجہاں دو سال کا بچہ اور تین سال کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ رواں سال ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور کوہاٹ سے دو، دو جبکہ ضلع مہمند، ٹانک اور نوشہرہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔