ملتان (سٹاف رپورٹر ) دو مبینہ ڈکیت ،13جواری اور ون ویلنگ کرنے والا نوجوان گرفتار۔شاہ رکن عالم پولیس نے موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ملزم محمد خذیمہ کو گرفتار کرلیا ،مخدوم رشید پولیس نے مرغوں پر جوا کھیلتے ہوئے ملزمان زاہد اور شاہد ،پاک گیٹ پولیس نے آکڑہ کی پرچیاں فروخت کرتے ہوئے ملزم ظفر حسین ، صدر پولیس نے تاش پرجوا کھیلتے ہوئے ملزمان عامر ،گل محمد ، کاشف ، طاہر وغیرہ کو تحویل میں لیا۔محافظ سکواڈ کے اہلکار وں نے جی بلاک حمزہ چوک کے قریب مبینہ ڈکیت ساحل عباس اور عاصم کے قبضے سے موٹرسائیکل اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلیں۔حرم گیٹ پولیس کو ملزم نسیم اختر نے15پر جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا ،گلگشت پولیس کو لیبر آفیسر نے بتایا کہ ملزم طاہر کی دکان پر کم عمر بچہ مزدوری کرتے ہوئے پایا گیا ۔ شجاع آباد پولیس کو تنزیل الرحمان نے بتایا کہ ملزمان اجمل وغیرہ نے میری روئی کو آگ لگا سی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔