• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، نظربند 3 غیرملکیوں کو فوری ڈی پورٹ کرنے کا حکم

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وفاقی نظر ثانی بورڈ نے نظربند 3غیر ملکیوں کو فوری طور پر ڈی پورٹ کرنے کا حکم دے دیا، بورڈ نے نظر بند 3 بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا حکم دیتے ہوئے22 غیر ملکیوں کی نظر بندی میں توسیع کردی،بورڈ نے قیدیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کردی، جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ہوا، ارکان میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان ،بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ظہیر الدین کاکڑ موجود تھے،بورڈ نے نائجرین ابوکا سیموئیل سمیت دو بنگلہ دیشیوں کو فوری ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا،بورڈ نے تین بھارتی شہریوں آنند،بکاس چاٹری اور رام داس کو قونصلر رسائی دینے کی ہدایت کی ۔

ملک بھر سے سے مزید