کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردارسحر گل خلجی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ، سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنےبیان میںمستونگ میں گرلز سکول پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ المیہ ہے، معصوم بچوں کی شہادت نے ہر دل کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔سانحہ مستونگ کسی المیے سے کم نہیں، حکومت کو چاہئے کہ صوبے میں بدامنی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور تکلیف میں برابر کے شریک ہیں۔ بیان میں دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔درایں اثناء پارٹی رہنمائوں نے معروف قانون دان راجہ رب نواز ایڈووکیٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔