لاہور ( کورٹ رپورٹر )پاکستان جمہوری پارٹی کے صدر امتیاز رشید قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان جو کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے وہاں پر سپریم کورٹ کے صرف 35 ججز ہیں اب پاکستان میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 25 کرنے کی بات کی جا رہی ہے جو کہ قومی خزانے پر بوجھ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ بار کے جناح لاو نج میں اپنے اعزاز میں رکھی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں پاکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقار حسین شاہ جنگی،محمد توقیر چوہدری ایڈووکیٹ،ڈاکٹرشاہد نصیر،چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ، پیرزادہ سید امجد زکی ایڈووکیٹ ، عبدالوحید قیصر ایڈووکیٹ ، شمائلہ منظور ایڈووکیٹ ، محمد اسلم گوندل ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔