• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں، منتہی اشرف

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہی اشرف سے ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر ابو ذر شاد نے ان کے آفس میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران انڈسٹری اور صنعتکاروں کے مسائل پر بات چیت ہوئی ۔چئیرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ محمد منتہی اشرف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا بنیادی مقصد سرمایہ کاری کا فروغ اور صنعتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہے اسے حقیقی معنوں میں صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کا ادارہ بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتکاری کے عمل کو تیز کرکے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے پر عزم ہے ،بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز میں صنعتکاروں کو ایک ہی چھت تلے بہترین سہولیات دی گئی ہیں ۔کاروباری سہولت مراکز میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے این او سیز اور راہنمائی فراہم کی جارہی ہے ۔لاہور چیمبر کے صدر ابو ذر شاد نےچئیرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا منصب سنبھالنے پر محمد منتہی اشرف کو مبارکباد دی اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے مل کر آگے بڑھنے کا عزم کا اظہار کیا۔
لاہور سے مزید