امریکا نے روس کو جنگی ساز و سامان فروخت کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔
یوکرین جنگ میں روس کی مدد کے الزام میں امریکا نے 19 بھارتی کمپنیوں سمیت 400 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
امریکا کا الزام ہے کہ روس ان کمپنیوں کو فراہم کردہ سامان یوکرین کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔
امریکی نائب وزیر خزانہ کا کہنا ہےکہ یوکرین کے خلاف روس کی مدد کرنے والوں کے خلاف امریکا اور اتحادی اقدامات کرتے رہیں گے۔
امریکا کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے ردعمل میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کمپنیوں نے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔