اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزارت خارجہ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے حوالے سے کارروائی کے سخت احکامات جاری کردیئے ہیں، وزارت خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی ہے.
سابق چیف جسٹس پر حملہ افسوسناک ، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے وزارت خارجہ کو آگاہ رکھیں۔
یاد رہے گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔