لاہور(خبرنگار)یوای ٹی ایلومنائی آفس نے یوای ٹی سے فارغ التحصیل سی ایس پی آفیسرز کے اعزاز میں عشائیہ تقریب ہوئی ۔جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر پی وی سی اور ڈین حضرات نے شرکت کی ۔ تقریب کا مقصد انتظامی افسران کو ان کی مادر علمی کے موجودہ حالات سے آگاہی ،اس کی ترقی واستحکام سے متعلق مفید تبادلہ خیال کرنا تھا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ سی ایس پی آفیسرز سمیت یوای ٹی کے فارغ التحصیل مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے انجینئرز ہمار ا فخر ہیں ۔