سنی تحریک لاہور( خبرنگار) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اپنی آزادی سے پہلے کشمیر پر تسلط کرنے کی ناپاک منصوبہ بندی کرچکا تھا،بھارت جموں کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کررہا ہے،بھارت کشمیر کی پوزیشن کو تبدیل کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوں کی آباد کاری کررہا ہے۔، عالمی برادری نے کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر آنکھیں اور کان بند کئے ہوئے ہیں جو انصاف کے قتل کے مترادف عمل ہے ۔