کوئٹہ(پ ر)بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی طرف سے تحصیلدار (B-16)،نائب تحصیلدار (B-14)بورڈ آف ریونیو ، ڈویلپمنٹ آفیسر (B-16)لوکل گورنمنٹ اور مختلف محکموں میں اسسٹنٹ (B-16) کی آسامیوں کے لئے منعقد کیے جانے والے امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی اطلاع دی جاتی ہے کہ ان کےامتحانات کے لئے رول نمبر سلپس پوسٹل ایڈریس پر نہیں بھجیں جائینگے لہذا رول نمبر سلپس بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔امیدوار کی سہولت کے لئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز(فیس بک واٹس ایپ اور فیکس)متعار ف کرائی ہیں۔جہاں سے درکار معلومات امیدواروں کو مہیا کیے جائینگے۔اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ امتحانی مراکز میں ان کے پاس رول نمبر سلپ ، قومی شناختی کارڈ اور امتحانی گتے کا ہونا لازمی ہوگا۔ امتحانی مراکز میں داخلے کے وقت کسی بھی پریشانی کی صورت میں کمیشن کے ارکان ان کی مزید رہنمائی کریں گے۔امتحانی مراکز میں موبائل فون ، اسمارٹ واچ ، ٹیبلٹ ،یا کسی بھی قسم کے دیگر برقی آلات لانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اگر کسی امیدوار سے امتحان کے دوران موبائل فون یا دیگر برقی آلات برآمد ہو گئے تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایسے امیدوار کا پرچہ فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا اور اس کے علاوہ اسے آئندہ تین سال تک بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے کسی بھی امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔