کوئٹہ(سٹی ڈیسک) نیشنل پارٹی تحصیل پی بی 44 کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت حاجی بابل بنگلزئی ہوا جس میں رکن مرکزی کمیٹی و ضلع صدر کوئٹہ امیدوار پی بی 44 حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے خصوصی شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی بی 44 کے عوام نے نیشنل پارٹی کو عام انتخابات میں بھرپور مینڈیٹ دیکر کامیاب بنایا مگر افسوس عوامی مینڈیٹ پر راتوں رات ڈاکہ ڈال کر نتائج میں رد و بدل کرکے ایک ایسے شخص کو کامیاب قرار دیا جس کو حلقے میں شاز و نادر ہی کوئی جانتا ہو اور نہ ہی اس کا تعلق کوئٹہ سے ہے تاہم نیشنل پارٹی نے پھر بھی ہار نہیں مانی کوئٹہ کے یخ بستہ موسم میں مسلسل 17 دن آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا اور قانونی جنگ لڑی تحصیل صدر حاجی بابل بنگلزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے عوامی مینڈیٹ کا ہر صورت دفاع کرے گی سریاب میں ان پیرا شوٹرز کا گھیراؤ کریں گے عارف کرد نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں نیشنل پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔