کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر ثناء اللہ کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ مرکزی و صوبائی حکومت نے تمام ملازمین کے 25 فیصد الاونس بڑھانے کا اعلان کیا لیکن واسا ملازمین تاحال اس 25 فیصد ایڈہاک الاونس سے محروم احتجاجی تحریک پر مجبور ہوگئے۔واسا ملازمین کے آئینی احتجاجی تحریک سے کوئٹہ اور گردنواح میں پانی کا بحران شدت اختیار کر جائے گا۔پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ جلد از جلد واسا ملازمیں کا 25 فیصد ایڈہاک الاونس جاری کیا جائے۔عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ واسا ملازمین کی جاری احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔