• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحابہ کرام رسول اللہ کے محافظ ،یہودیوں کے دشمن تھے،سنی علما کونسل

کوئٹہ (آن لائن) سنی علما کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد ، قاری محمد ایوب انصاری ، مولانا مقبول الرحمن شاہ ،قاری ایوب انصاری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہ* صحابہ کرام اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریمﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام تمام کے تمام عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام کے بارے میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔لیکن بعض لوگوں نے صحابہ کرام کے باہمی اجتہادی اختلافات کو سامنے رکھ کر ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دینا شروع کر دی ہے۔ مشاجرات صحابہ کے بارے میں امت نے ہمیشہ محتاط موقف اختیار کیا ہے اور ان کے باہمی اختلافات کو حسن ظن پر محمول کر کے صحابہ دشمنی سے امکانی حد تک اجتناب کیا ہے۔صحابہ کرام محافظ تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اور یہودی مخالف اور دشمن تھے ، آج تک یہودی اور انکی ذریت مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کرتے آرہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید