• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارٹی کی کامیاب قومی کانگریس خوش آئند ہے‘ غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدرغلام نبی مری، ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی اور نسیم جاوید ہزارہ نے نیشنل پارٹی کو ساتویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور نو منتخب مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سیکریٹری جنرل میر کبیر محمد شہی، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد لانگو، صوبائی صدر اسلم بلوچ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ مرکزی وصوبائی کابینہ اور مرکزی کمیٹی کے ارکان کو مبارک باددیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اچھی روایت رہی ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو اس طرح کی سیاسی سرگرمیوں اور پروگرام کے انعقاد کے ذریعے تربیت دیتے ہیں تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کامقابلہ کرسکیں سیاسی جماعتوں کے کنونشن اور کانگریس جمہوریت کے فروغ اور مثبت سیاسی سرگرمیوں کے لئے ایک لازمی عمل ہے جہاں قومی اور بین الاقوامی حالات و واقعات اور معروضی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کرنے کا موقع ملتا ہے رہنماؤںنے توقع ظاہر کی کہ این پی کی نومنتخب کابینہ سچائی کے ساتھ نئی نسل میں سیاسی شعور اجاگرکرنے کیلئے اپنا کرداراداکرے گی۔
کوئٹہ سے مزید