• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار گنجی: اسپئیرپارٹس کی دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر مالک سمیت 2 افراد زخمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ہزار گنجی اڈے میں دو نامعلوم افرادنے اسپئیر پارٹس کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ لی اور مذاحمت پر فائرنگ کر کے مالک سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی اڈے میں واقعہ اسپئیر پارٹس کی دکان میں گزشتہ شب دو نامعلوم مسلح افرادداخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 70 ہزار کی نقدی لوٹ لی ۔مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے دکان مالک ابراہیم اور ایک راہ گیر اسد اللہ کو زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ابراہیم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ سے مزید