کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، امین آغا، ارشد اچکزئی، توقیر بھٹی اور ضیاء الحق نے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں یکساں مقبول ہے۔ پاکستان کو متحد بھی عمران خان کا انقلابی فلسفہ رکھ سکتا ہے۔ آج ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں امن وامان کا مسئلہ ہے کے پی کے اور بلوچستان میں دہشتگردی عروج پر ہے تو دوسری جانب کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے حکومت بے بس ہے۔