کوئٹہ(خ ن)آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان سی ٹی سی جاوید علی مہر، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر قمر الحسن اور محکمہ پولیس کے دیگر سینیئر افسران نے ریٹائر ہونے والے اسپیشل برانچ کے ڈی آئی جی نزیر احمد کرد کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نزیر احمد کرد کے دوران سروس خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے معظم جاہ انصاری نے کہا کہ نذیر کرد جہاں بھی تعینات ہوئے انہوں نے ایمان داری، خلوص نیت اور تندہی سے اپنی خدمات انجام دیں۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ پولیس کے علاؤہ عوامی حلقے بھی ان کے خدمات کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس بلوچستان ان کے عوامی اور محکمے کی خوش نامی کےلیے اٹھائے گئے اقدامات کو تادیر یاد رکھے گی۔ پروگرام کے آخر میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری اور دیگر سینیئر افسران نے نذیر احمد کرد کو یادگاری شیلڈ اور پھولوں کے تحائف بھی پیش کیے۔