• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کھمبوں کی تنصیب اور شفٹنگ کا کام کیا جارہا ہے اس سلسلے میں 5 سے 7 نومبر تک شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی ائیرپورٹ روڈ ، پی اے ایف ، ویسٹرن بائی پاس ، خروٹ آباد ، جبل نور ، دوستین ، عمر ، ادیان ، واسا ، چشمہ ، داریم ، تکاتو ، کڈنی سنٹر ، نوحصار اور سی ٹی ایس فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی. 5 نومبر کو کچلاک گرڈ اسٹیشن کے کچلاک سٹی ، نیو اغبرگ، اے ایس ڈی بلیلی،واسا ، ڈی ایچ اے ، ستار اور مجیب فیڈرز سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بند ہوگی ۔ 6اور7نومبرکو 220 کے وی کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شاہنواز، شموزئی، ایف جی ایس، شیخ زید اسپتال فیڈروں سے صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔
کوئٹہ سے مزید