• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ سے کالا قانون پاس کرنے کی کوشش ہورہی ہے،غلام نبی مری

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی توسط سے جو ایک نیا بل پاس کیا جا رہا ہے اور نیا قانون بنایا جا رہا ہے جس کے تحت شک کی بنیاد پر بے گناہ لوگوں کو اٹھایا جائے گا یہ ہر صورت میں انسانی اور آئینی حقوق کی پامالی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں یہ کالا قانون کئی دہائیوں سے غیر اعلانیہ طورپر نافذ ہے آج بلوچستان جس ڈگر پر ہے وہ ایسے ہی نام نہاد قانون کی کارستانی کا نتیجہ ہے۔ ایک ایسی حکومت جو خود کو جمہوری حکومت کہلاتی ہے ان کے دور میں ایک ایسے قانون کو نافذ کیا جا رہا ہے جو باعث شرم ہے ایسا قانون تو مارشل لا اور آمریت کے دور میں بھی نافذ العمل نہیں رہا ہے مگر آج کے جمہوری دور میں نافذ کرانے کی کوشش ہو رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔
کوئٹہ سے مزید