• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک اب صحیح سمت میں جا رہا ہے، ایک بہترین فیصلہ کیا، ڈاکٹر اشفاق

اسلام آباد(مہتاب حیدر ) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) سے وابستہ معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق ایچ خان نے کہا ہےکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اب صحیح سمت میں جا رہا ہے۔ پالیسی ریٹ میں 250 بیس پوائنٹس کی کمی ایک بہترین فیصلہ ہے۔طویل عرصے تک سود کی شرح کو بلند رکھنے سے اسٹیٹ بینک نے ملک کو قرض کے جال میں پھنسا یاانہوں نے مزید کہا کہ "اب بھی مزید کمی کی گنجائش ہے اور مجھے توقع ہے کہ اگلی مانیٹری پالیسی کے اعلان میں اسی طرح کی ایک اور کمی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے پچھلے دو سالوں میں پالیسی ریٹ کو اس قدر بلند رکھ کر پاکستان کے بجٹ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔نتیجتاً، سود کی ادائیگیاں اس سطح تک بڑھ گئیں کہ یہ محصولات کے تین چوتھائی حصے کو کھا گئیں۔
اہم خبریں سے مزید