• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں تلور کے شکار کیلئے نئی بستیاں آباد

کراچی(جمشیدبخاری) سندھ،بلوچستان اور پنجاب کے صحراؤں اور سرسبز علاقوں میں ہجرتی پرندے تلور کے شکار کے لیے نئی بستیاں آباد ہوگئیں، جن میں زندگی کی تمام آسائشیں موجود ہیں، مقامی افراد خلیجی مہمانوں کو تلور کے شکار کے دنوں میں بکرے، بھیٹر، پھل،سبزیاں اوردیگر سامان سپلائی کریں گے، وزارت خارجہ نے محکمہ وائلڈلائف کے تعاون سے خلیجی ملک کے حکمراں ، ان کے والد، بھائیوں کو تحصیل ڈیپلو اسلام کوٹ تھرپارکر پنجاب کاعلاقہ جھنگ، ضلع خوشاب، ضلع بھکر کے علاقے شکار کے لیے الاٹ کردیئے۔ خلیجی وزارت خارجہ کے امور کے نگراں کو ضلع بھکر ،ان کے مشیر کو ضلع خوشاب ،حکمراں خاندان کو تحصیل ڈاہلی اورتحصیل چھاچھرو،ایک اور شہزادے کو بھی یہی علاقہ، جبکہ مشیر کو ضلع چکوال ،حکمران خاندان کو بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ مراد جمالی اور نصیرآباد، ایک اور شہزادے کو بلوچستان کاضلع قلعہ سیف اللہ، قمردین اور کاکڑ،خراسان ،خلیجی سپریم کونسل کے رکن کو بلوچستان کے اضلاع تربت اور کچ، سابق وزیراعظم کے چھوٹے بھائی اوروزارت خارجہ امور کے وزیر کو بلوچستان کا علامہ جھل مگسی الاٹ کردیا گیا ہے۔ جبکہ خلیجی وزیراعظم کے کزن کو قلعہ سیف اللہ قمرالدین، حکمران خاندان پنجاب کا علاقہ بھالپور ،حکمراں خاندان کوچکوال، حکمراں خاندان کو نصیرآباد ، ڈیرہ مرادجمالی اور جھلس مگسی کا علاقہ شکار کے لیے دے دیاگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید