• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی PIA اونے پونے خریدنا چاہتی ہے‘ وزیراعلیٰ KP

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ پی آئی اے کو خریدنے کے لیے ہرحد تک جائیں گے‘ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے‘شریف فیملی ائیر لائن کو اونے پونے داموں خود خریدنا چاہتی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونوا نے کہا کہ ہماری حکومت پی آئی اے خریدے گی اور اسے اسی نام پی آئی اے سے چلائے گی۔جہاں تک بھی بولی جائے گی دیں گے مگر انہیں پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے،قوم کے سامنے آچکا ہے کہ ان کی نیت کیا تھی۔
اہم خبریں سے مزید