• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛ مِس صائمہ ممبر، بورڈ آف گورنرز NSPP مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میںتقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ممبر، بورڈ آف گورنرز، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔ سیکریٹری، اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب حکومت مِس صائمہ کو ممبر، بورڈ آف گورنرز، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور مقرر کیا گیا ہے، تقرری تین سال یا پنجاب حکومت سے اُن کے تبادلے تک کے لئے کی گئی ہے، گریڈ 21 کی افسرٍ مِس صائمہ کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے، دریں اثناء ڈپٹی ڈائریکٹر، کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سندھ حکومت ممتاز علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، سندھ ریجن تعینات کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید