کراچی (جنگ نیوز) امریکی صدارتی انتخابات 2024کا سب سے دنگل منگل کو امریکا میں سجے گا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔ یو ایس الیکشن میں کون پہنے گا حکمرانی کا تاج اور کیا ہوں گے پاکستان پر اس کے اثرات؟۔ اسی حوالے سے پاکستان کے نمبرون نیوز چینل ”جیونیوز“ نے ایک بار پھر عوام کو امریکی انتخابات کی ہر پل کی خبر سے باخبر رکھنے کیلئے امریکی الیکشن اور اس کے نتائج پر سب سے بڑی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ہے جو امریکا اور پاکستان سے براہ است نشر کی جائے گی۔ خصوصی نشریات منگل کی شام سے شروع ہوگی جس میں پاکستان کے معتبر اور نامور تجزیہ کار اپنی رائے دیں گے۔ امریکی انتخابی مہم سے لیکر نتائج کے اعلان تک اس نشریات میں بہترین اینکرز، تجزیہ کار اور قابل اعتماد رپوٹرز ساتھ ہوں گے۔ اِن میں سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ، حامد میر، شاہ زیب خانزادہ، شہزاد اقبال اور جنید خان نمایاں ہیں۔