• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسر چیفس کی توسیع پالیسیوں کا تسلسل، جنرل عاصم 2028 تک رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  سروسر چیفس کی  مدت ملازمت میں توسیع  کا فیصلہ پالیسیوں  میں  تسلسل کیلئے کیا گیا،آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر 2028 تک آرمی چیف رہیں گے۔ ۔ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل عاصم منیر 2028 تک پاکستان کے آرمی چیف رہیں گے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید کرانا پڑی، اب مدت ملازمت میں توسیع کا باب ختم ہوگیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت کے تعین سے مستقبل میں بھی جمہوری حکومتوں کو فائدہ ہوگا۔ دریں اثنا وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوئی ہے، اس میں اضافہ نہیں ہوا۔رانا ثنا اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں فوجی سربراہان 11 سال اور پھر چھ، چھ سال تک عہدوں پر رہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اگر آج ہونے والی قانون سازی پر اعتراض ہے تو یہ ان کا حق ہے ۔
اہم خبریں سے مزید