اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاک فوج نے افغانستان سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں،سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،ایک الگ کارروائی میں احمد شاہ عرف انتظار نامی خارجی دہشت گرد مارا گیا ۔ جبکہ ایک علیحدہ آپریشن میں ایک خارجی اور مارا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں احمد شاہ عرف انتظار نامی خارجی دہشت گرد مارا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے ضلع کھمرنگ کے جنرل ایریا میں کی، جہاں پاک افغان بارڈر کے قریب خارجی دہشت گردوں کا گروہ در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔