• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا ، چھبیسویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا ،جوکہ سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا اور چیف جسٹس یحی آفریدی اس کی صدارت کریں گے، آئینی بینچوں کی تشکیل کیلئے ججوں کی نامزدگی ایجنڈے میں شامل ، اجلاس میں کمیشن کے(جج)اراکین جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون، اعظم نذیر تارڑ ،پاکستان بار کونسل کے نامزد نمائندہ اختر حسین ایڈوکیٹ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک،پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب، سینٹر شبلی فراز اور خاتون رکن قومی اسمبلی(ممبر)روشن خورشید بھی شرکت کریں گی،اجلاس کے ایجنڈہ میں کمیشن کے سیکرٹیریٹ کا قیام اور سپریم کورٹ کے آئینی بینچوں کی تشکیل کیلئے ججوں کی نامزدگی شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید