اسلام آباد (نمائندہ جنگ)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں،کہا اب اس عدالت میں نہیں آؤنگی،یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں،9مہینوں سے انصاف کی کرسی پر بیٹھے منصفوں کی ناانصافیاں دیکھ رہی ہوں ، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مختلف فوجداری مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق سربراہ اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے بعد بشری بی بی کی درخواست ضمانت کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ آئندہ سماعت پر ملزم عمران خان کی 6 درخواستوں پر ان کے وکلاء کے دلائل بھی سنے جائیں گے۔