• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلا اجازت افغان ناظم الامور سے ملاقات؟ مالدیپی ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا گیا

اسلام آباد(فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں تعینات مالدیپ کےہائی کمشنر محمد طحہٰ کو فوری طور پر وطن واپس بلا لیا گیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مالدیپ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طحہٰ اور افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب کے درمیان جمعے کو ملاقات ہوئی تھی لیکن اس ملاقات کے بارے میں مالدیپ کی حکومت نے انہیں اجازت نہیں دی تھی۔اس کے نتیجے میں مالدیپ کی حکومت کی جانب سے مناسب کارروائی کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید