کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ اپوزیشن قومی اسمبلی میں بات کرنے کے موڈ میں ہی نہیں تھی،مولانا فضل الرحمٰن کی اپنی رائے ہے وہ اپنی رائے رکھنے کا حق رکھتے ہیں، اپوزیشن کو چاہئے تھا کہ قومی اسمبلی میں اپنی ترامیم پیش کرتی ،رکن کور کمیٹی تحریک انصاف، شعیب شاہین نے کہا کہ قانون سازی بالکل درست نہیں ہوئی،نچلی عدلیہ میں ساڑھے بائیس لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں،ساڑھے تیرہ لاکھ کیسز ہائی کورٹس میں ہیں انہوں نے کیا کیا ہے،اب انہیں پابند عدلیہ چاہئے بصورت دیگر کوئی ایشو نہیں تھا، آپ آمریت کو کور دے کر قانونی ڈکٹیٹر شپ قائم کررہے ہیں،آپ نے لیگل مارشل لاء لگا دیا،اگر پرویز مشرف 9 سال رہا تو مارشل لاء کے ذریعے رہا،اگرچھ سال باجوہ نے کیا تو سارے سیاست دانوں کی غلطی سے کیا،اگر سیاستدان اپنی آزادی رکھنا چاہتے ہیں تو اس کو ناقابل توسیع کریں۔مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نےکہا کہ ان ترامیم پر ڈسکس کافی عرصے سے ہوتی رہی ہے۔